کسان رابطہ کمیٹی کا آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

10-11-2023

(لاہور نیوز) کسان رابطہ کمیٹی نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا۔

جنرل سیکرٹری  کسان رابطہ کمیٹی فاروق طارق نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مراکش میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس  ہورہا ہے، اس موقع پر  12  اکتوبر کو لاہور اور 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کریں گے،عالمی مالیاتی  ادارے  اپنی پالیسیاں بدلیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے ختم کریں، موسمیاتی تباہی سے پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئلے اور فرنس آئل  سے بجلی بنا رہا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے کے لیے فوسل فیول  کا  استعمال نہ کیا جائے،پوری دنیا سولر کی طرف جا رہی ہے، بجلی بنانے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔ فاروق طارق کا مزید کہنا تھا تھوڑی سی سمگلنگ رکنے سے  ڈالر نیچے آیا ہے،روزمرہ اشیاء،پٹرولیم مصنوعات اور خوراک  کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔