تدارک سموگ: دھواں چھوڑنے والی 5ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان جاری

10-11-2023

(لاہور نیوز)سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 23 اگست سے اب تک مجموعی طور پر 53 ہزار 572 گاڑیوں کی چیکنگ کی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو  78 لاکھ 36 ہزار 600 روپے کے جرمانے کئے گئے، 5 ہزار 590 گاڑیوں کے چالان کرکے کاغذات قبضے میں لئے گئے جبکہ 944 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد  کا کہناہے کہ  بہت جلد ای چالان کا سسٹم نافذ کرنے جا رہے ہیں،جس سے سارا ڈیٹا آن لائن ہو گا۔