دو وکٹیں گرنے پر عبداللہ شفیق سے کہا ہم نے آخر تک کھیلنا ہے: محمد رضوان
10-11-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب ہم باؤلنگ کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے تو ہم سب کو یقین تھا کہ ہم یہ ریکارڈ ٹوٹل حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، محمد رضوان 131 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ قومی ٹیم نے اہم میچ میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔ جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب ہم باؤلنگ کے بعد ڈریسنگ روم میں گئے تو ہم سب کو یقین تھا کہ یہ ریکارڈ ٹوٹل حاصل کر سکتے ہیں۔ محمد رضوان نے مزید کہا ابتدا میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد میں نے اور عبداللہ شفیق نے بات کی کہ اگر میچ جیتنا ہے تو ہمیں آخر تک کھیلنا ہے اور پھر ہمارا پلان کامیاب ہوا اور ہم نے میچ جیت لیا۔