اوپنر بیٹر عبد اللہ شفیق نے ورلڈ کپ کے ڈیبیو میچ میں اپنی دھاک بٹھا دی
10-11-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر عبد اللہ شفیق نے اپنی سلیکشن درست ثابت کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں دھاک بٹھا دی۔
سری لنکا کیخلاف ورلڈ کپ کا اہم میچ پاکستان نے 6 وکٹوں سے جیت لیا ، میچ کے دوران سری لنکن باؤلرز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے، قومی ٹیم کی فتح میں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے نمایاں کردار ادا کیا، دونوں پاکستانی بیٹرز نے دوسری اننگز کے دوران آئی لینڈرز باؤلرز پر زبردست لاٹھی چارج کیا۔ عبداللہ شفیق ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی چھا گئے اور مشکل حالات میں سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا، قومی ٹیم کے اوپنر ورلڈ کپ کے ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل محسن حسن خان نے 1983 کے ورلڈ کپ میں 82 رنز بنائے تھے۔