زینب عباس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالا بھارتی وکیل باز نہ آیا،زہر اگلنے کا سلسلہ جاری

10-10-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی وکیل وینیت جندال نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق وکیل وینیت جندال نے لکھا زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے  پر شکرگزار ہوں، ساتھ ہی وکیل نے اعلیٰ بھارتی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کی۔وینیت نے دعویٰ کیا کہ زینب کو بھارت سے نکالا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان پہلے ہی زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ وینیت جندال نے پریزینٹر زینب عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا، وینیت  نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی۔گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ورلڈکپ کی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت خود بھارت چھوڑا ہے۔