پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
10-10-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کا مارکیٹ ریٹ 12 ستمبر 2023 کے بعد آج دوبارہ جاری ہوا ہے۔