سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
10-10-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روزاختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کیساتھ 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا آخری روز اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 7 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 147 روپے مالیت کے 16 کروڑ 93 لاکھ 66 ہزار 744 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔