بلڈ پریشر کی کونسی دوا مزید کس مسئلے میں راحت دے سکتی ہے؟جانئے

10-10-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کونسی دواحادثے سے منسلک سردرد کو روک سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ  حادثے کے بعد سر درد کے علاج کے چند اختیارات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی جسمانی چوٹ کے بعد سر درد عام طویل مدتی نتیجہ ہے جس سے گھر اور کام میں کافی پریشانی اورمسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایف ڈی اے نے 1976 میں ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے پرازوسن کی منظوری دی تھی، اسے پی ٹی ایس ڈی سے وابستہ ڈراؤنے خواب اور بڑھی  ہوئی پروسٹیٹ جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ریسرچ گروپ کے ممبران کی طرف سے پہلے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پرازوزن نامی دوا دماغی چوٹ (ٹی بی آئی) کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو کم کر سکتی ہے۔