شاہین آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی ،رمیز راجہ نے تصدیق کردی

10-10-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کی تصدیق کردی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کمنٹری کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجا نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کی انگلی زخمی ہے اور وہ تکلیف میں باولنگ کررہے ہیں۔انہوں نے دورانِ کمنٹری امید ظاہر کی کہ پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ہے، امید ہے وہ ٹھیک ہوجائیں۔ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اوپنر امام الحق نے کوشل مینڈس کا آسان کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے میگا ایونٹ میں سری لنکا کیلئے تیز ترین سنچری بناڈالی۔