کسٹم کی لاہور میں بڑی کارروائی،کروڑوں مالیت کے سمگل شدہ آٹو پارٹس پکڑ لئے

10-10-2023

(ویب ڈیسک) کسٹم انفورسمنٹ نے لاہور میں دوران کارروائی ایک گودام سے 80 کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ آٹو پارٹس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز ٹیم نے پرانے راوی پل کے قریب گودام پر چھاپہ مارا جس میں یہ بڑی کھیپ اتاری گئی تھی۔سمگل شدہ سامان قبضے  میں لے کر 16 ٹرکوں اور ایک کنٹینر میں لوڈ کرکے کسٹم وئیر ہاؤس منتقل کردیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق سامان کو تحویل میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا ہے،کسٹمزحکام نے سمگل شدہ سامان کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔