نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے، مریم نواز

10-10-2023

(لاہور نیوز) ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے این اے 127 اور این اے 133 کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے کہا کہ جب سب کہتے ہیں کہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا، نواز شریف ہی پاکستان کو ٹھیک کر کے دکھاتے ہیں۔ عوام کو ترقی کے منصوبے اور خوشحالی دینے والا معمار وطن نواز شریف واپس آ رہا ہے۔ نواز شریف قوم کو پھر مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ جبر کے طوفانوں میں نواز شریف کا ساتھ دینے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز ملک ، رمضان صدیق بھٹی، میاں محمد سلیم، چوہدری شہباز ، خواجہ عمران نذیر و دیگر شامل تھے۔