واپڈا پیغام یونین کا پاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف احتجاج

10-10-2023

(لاہور نیوز) واپڈا پیغام یونین نے پاور ڈویژن اور لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے واپڈا ہاؤس کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت سے زائد کام لینے پر مالی فائدہ دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ مرکزی صدر پیغام یونین ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ لائن سٹاف، میٹر ریڈرز اور دیگر ملازمین سے دوہرا کام لیا جارہا ہے۔ جبری مشقت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر ملازمین سے کام لینا ہے تو لیبر قوانین کے تحت اس کا معاوضہ بھی دیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور سہولت کاروں کو بھی پکڑیں۔ بجلی چوری کے نام پر ملازمین کو نہ گھسیٹا جائے۔