عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

10-10-2023

(لاہور نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی  ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم نعت اور حمد بھی پڑھتے رہتے ہیں اور کوک سٹوڈیو کیلئے ان کی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔