شہر میں گزشتہ رات کی طوفانی بارش سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

10-10-2023

(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ رات کی طوفانی بارش سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

چیمبرز میں موجود اہم کیسز کی فائلیں ملبے تلے دب گئیں۔ درخت گرنے سے عدالتوں کی طرف جانے والے راستے بند ہو کر رہ گئے۔ پرانی انارکلی لائبریری روڈ پر بھی درخت بجلی کے تار پر گر گیا۔ متعدد علاقے بجلی کی سپلائی سے محروم رہے۔ درخت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ناصر باغ ، باغ جناح ، ریس کورس ، مال روڈ، گلبرگ ، فیصل ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، آر اے بازار کے اطراف کی آبادیوں میں بھی طوفانی بارش سے درخت گرے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔