پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ملزم فرانس جاتے ہوئے گرفتار

10-10-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم عمر رضا کراچی سے فرانس جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن  نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر رضا کو گرفتار کیا۔ ملزم فرانس فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل، دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن کا کہنا تھا ملزم عمر رضا کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا جس کے باعث اس کو گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔