رواں سال کا آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہو گا
10-10-2023
(ویب ڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہو گا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہو گا۔ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہو گا، چاند کو مکمل گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔