پاکستان میں تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار طبقے کی ٹیکس حدیں برابر کی جائیں: عالمی بینک

10-10-2023

(ویب ڈیسک) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار طبقے کی ٹیکس حدیں برابر کی جائیں۔

عالمی بینک کے مطابق تنخواہوں میں ٹیکس حدیں برابر کرنے سے ذاتی انکم ٹیکس کو ترقی پسند بنایا جا سکے گا۔ اس سے سالانہ بنیادوں پر جی ڈی پی  کا تین فیصد تک ٹیکس جمع کیا جا سکتا ہے اور یوں سالانہ 30 کھرب روپے کے قریب ٹیکس جمع کیا سکتا ہے۔ گزشتہ روز ورلڈبینک کے پاکستان میں چیف اکنامسٹ توبیاس حق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں امیروں اور دولت مندوں پر ٹیکس لگایا جائے اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان اپنے انکم ٹیکس کی ساخت کو سادہ بنائے اور تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار دونوں طبقوں کیلئے برابر  ٹیکس نظام بنائے۔