لاہور بورڈ : انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری
10-10-2023
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے بعد پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔
بور ڈ کے مطابق پیپر ری چیکنگ کے خواہشمند امیدوار 15 روز کے اندر پیپر کی دوبارہ چیکنگ کے لیے درخواست جمع کرواسکیں گے، پیپر ری چیکنگ کی آخری تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار پیپر ری چیکنگ کیلئے 11 اکتوبر سے آن لائن اپلائی کرسکیں گے، ری چیکنگ کیلئے فی پیپر کی فیس 14 سو روپے رکھی گئی ہے۔