لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کردیئے

10-10-2023

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کردیئے۔

بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبانے شرکت کی جن میں سے 97ہزار 100 طلبانے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ حکام نے بتایا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصدسے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے، نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔