مصری شاہ:سیف سٹی ٹیم نے لائیو مانیٹرنگ کے ذریعے چور گرفتار کروا دیا

10-10-2023

(لاہور نیوز)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹیم نے پروایکٹو پولیسنگ کے تحت مصری شاہ کے علاقے سے چور گرفتار کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی مانیٹرنگ ٹیم نے مصری شاہ کے علاقے میں چور کو گیٹ توڑتے اور سامان چوری کرتے دیکھا جس پر مصری شاہ پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی اور ملزم کو پکڑنے کی ہدایت دی، پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایس پی حسن جاوید نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے، سیف سٹی کیمرے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً 15پر دیں۔