جہاں آرا وٹو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن مقرر

10-10-2023

(لاہور نیوز) جہاں آرا وٹو کو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جہاں آرا وٹو کو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جہاں آرا وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی صاحبزادی ہیں۔