خلیل الرحمان قمر کا کوایجوکیشن سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
10-09-2023
(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نےکہا ہے کہ کو ایجوکیشن نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ معاشرہ اسی کے نتائج بھگت رہا ہے۔
خلیل الرحمان قمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے لڑکوں کی کم عمر ی میں شادی اور ان کی زندگی سیٹ ہوجانے جیسی ترجیحات پر سوال کیا۔ سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا شادی نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کئی گرل فرینڈز دستیاب ہیں لیکن اس دستیابی میں نقصان صرف لڑکی کا ہی ہے کیوں کہ جو لڑکیاں لڑکوں کو دوست بناتی ہیں انہیں شادی کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا جب کہ لڑکوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا جتنی گرل فرینڈز دستیاب ہوں گی مرد کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ خلیل الرحمان قمر نے دوران گفتگو عورتوں کے لفظ ’یار ‘ کے استعمال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان الفاظ سے سارا نقصان عورت کا ہی ہے ، میری 19 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی، اس سے پہلے بھی میری کوئی دوست نہیں تھی،عورت کا کردار ہی مرد کے کردار کی بنیاد ہے ۔