بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے ایکسپورٹ انتہائی کم ہوگئی: چیئرمین اپٹما

10-09-2023

(لاہور نیوز) اپٹما کے چیئرمین آصف انعام نے کہا کہ بجلی بحران اور اس کی قیمتوں کی وجہ سے ایکسپورٹ انتہائی کم ہوگئی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، چیئرمین اپٹما آصف انعام نے کہا کہ فروری سے قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا، اب 42 روپے تک قیمت پہنچ گئی، ڈومیسٹک ٹیرف کو انڈسٹری پر ڈالا جاتا ہے، بجلی کی حالیہ قیمتوں کی وجہ سے انڈسٹری ایکسپورٹ نہیں کر پا رہی۔ آصف انعام نے کہا کہ وزیر تجارت گوہراعجاز اور وزیر توانائی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، وزیر توانائی نے معاملہ کو دیکھنے کیلئے کہا ہے، اپٹما اپنی سطح پر اور حکومت اپنی حد تک معاملہ پر مثبت کام کر رہی ہے، اپٹما نارتھ زون ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ ماہانہ بنیادوں پر ایک ارب ڈالر پر آگئی ہے۔