حسن علی کی زبردست باولنگ نے ڈیل سٹین کو اپنا گرویدہ بنا لیا

10-09-2023

(ویب ڈیسک) سابق جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل سٹین بھی حسن علی کی عمدہ باولنگ کے گن گانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی نے نیدرلینڈز کے خلاف ابتدائی میچ میں2 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ڈیل سٹین نے کہا کہ کافی عرصے سے حسن علی نے نئی گیند سے باولنگ نہیں کی تھی، اگر آپ کو اپنے باقاعدہ فاسٹ اوپننگ باولرز میسر نہ ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے، تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی ہے۔