گہری نیند صحت کیلئے کس قدر مفید ہوتی ہے؟جانئے

10-09-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ گہری نیند مجموعی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہے، نیند کے اس مرحلے کے دوران دماغ تندرست ہوتا ہے اور باقی جسم بھی اس کے بعد تازہ دم ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق محققین نے یہ ظاہر کیا ہے کہ گہری نیند میں اضافہ قلبی نظام کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے،گہری نیند کے دوران خاص طور پر دل کے بائیں حصے کے سکڑنے اور آرام دہ ہونے کا سبب بنتا ہے۔ علاوہ ازیں گہری نیند کے نتیجے  میں دل خون کو گردشی نظام میں زیادہ موثر طریقے سے پمپ کرتا ہے، دل کا بایاں حصہ شریانوں کے ذریعے زیادہ تر اعضاء اور دماغ کو آکسیجن سے بھرپور خون فراہم کرتا ہے۔ خون پمپ کیے جانے کے دوران جب دل سکڑتا ہے تو بائیاں حصہ  نچڑتا ہے اور خون باہر نکالتا ہے،یہ عمل جتنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے اتنی ہی خون میں  گردش موثر ہوتی ہے اور دل میں اتنا ہی کم خون رہتا ہے۔اس سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے جس کا قلبی نظام پر مثبت اثر پڑتا ہے۔