طاہر جاوید نے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری کا چارج سنبھال لیا

10-09-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری طاہر جاوید ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، طاہر جاوید ملک نے سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر جاوید ملک نے کہا کہ میری پوری زندگی ڈویلپمنٹ پر لگی ہے، کوشش ہوگی کہ مختلف طریقوں سے سرمایہ کاری پاکستان لائیں، امید ہے سرمایہ کاری کونسل سے وقت بچے گا اور نتائج بھی اچھے مل سکیں گے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ زراعت، کان کنی اور آئی ٹی میں سکوپ ہے، جو منصوبے فوری قابل عمل ہیں ان پر فوری کام شروع کروائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں سے کہوں گا پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ طاہر جاوید ملک نے کہا کہ ہم مسائل کا حل نکالیں گے،نگران حکومت کا وقت کم ہے مگر اس وقت میں جاری منصوبوں کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہترین ہیں، بیشتر سرمایہ کاری امریکا سے ہوتی ہے،جن سے ملاقاتیں ہوئیں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔