سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ

10-09-2023

(لاہور نیوز ) پنجاب کے شہر جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق موڑ منڈی کےقریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اس دوران سابق وزیرمحفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔