پاکستان سری لنکا کو ہرا کر دوسری مرتبہ وہیل چیئر ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

10-09-2023

(لاہور نیوز) ٹی 20 وہیل چیئر ایشیا کپ میں پاکستان یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کو شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بن گیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی20 وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 113 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔