شوق چوک پیکو روڈ پر سڑک کے بیچ میں بنے یوٹرن سے ایک اور گاڑی ٹکرا گئی

10-09-2023

(لاہور نیوز) پیکو روڈ پر سڑک کے درمیان بنے یوٹرن حادثات کا سبب بننے لگے۔ شوق چوک پیکو روڈ پر سڑک کے بیچ میں بنے یوٹرن سے ایک اور گاڑی ٹکرا گئی۔

ادارے کی جانب سے ان شکایات پر شوق چوک کا یوٹرن ہٹا دیا گیا تھا۔ کچھ دنوں بعد انتظامیہ کی جانب سے سڑک کے بیچ والا یوٹرن پھر بنا دیا گیا اور بتایا گیا کہ یوٹرن ڈیزائن کے مطابق ہے اس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ شوق چوک یوٹرن پر سڑک کے بیچ بنے یوٹرن سے ایک اور گاڑی ٹکرا گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی کے سامنے اچانک یوٹرن آ جاتا ہے، ڈرائیور کے پاس اس موقع پر دو ہی چوائس ہوتے ہیں، یا وہ گاڑی یوٹرن سے ٹکرا دے یا فوری بائیں جانب کر لے، بائیں جانب کرنے سے اس لین پر آنے والی گاڑی سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پیکو روڈ کے یوٹرنز کو ری ڈیزائن کر کے لگایا جائے۔