لاہور کے بیشتر پلازے غیر آباد ہونے کا انکشاف

10-09-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے بیشتر پلازے غیر آباد ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں اٹھارہ غیر آباد پلازے ہیں۔

شہر کے پوش علاقوں میں گزشتہ 10 برسوں سے پلازوں کو آباد نہ کیا گیا۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ نے رپورٹ ڈی جی ایل ڈی اے کو پیش کر دی۔ غیر آباد اور گھوسٹ پلازوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کو غیر آباد پلازوں سے متعلق پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔ ایل ڈی اے دوبارہ واجبات کی ادائیگی کے لئے ان پلازوں کو نوٹس جاری کرے گا۔ تیرہ سال قبل ایل ڈی اے نے ان غیر آباد پلازوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔