ریلوے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

10-09-2023

(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہو گئے۔ ریلوے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے۔

واشنگ لائن اور ڈی ایس ورکشاپ آفس کے باہر ملازمین نے کام بند کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ پریم یونین لاہور ڈویژن کے صدر فیاض احمد شہزاد ، ورکشاپ ڈویژن کے صدر محمود الاحد بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے حد کر دی ہے۔ ریلوے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے، کوئی ادھار نہیں دے رہا۔ فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مزدور اپنی ڈیوٹی پوری کرتا ہے مگر اسے وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ، یہ ظلم ہے، اب تنخواہ ملے گی تو کام کریں گے۔