پرویز الہٰی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

10-09-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الہٰی نے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ  7 ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو عدالت پیش کرنے اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔