انڈین پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، شاہد آفریدی

10-09-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے انڈین پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معیار میں اب کافی تبدیلی آ چکی ہے۔ پہلے ایسا کہا جاتا تھا اچھے بیٹسمین انڈیا جبکہ اچھے بولرز پاکستان سے آتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اب پاکستان سے دونوں بیٹسمین اور بولرز آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا انڈین پریمیئر لیگ ہونے کی وجہ سے بھی بھارت کی کرکٹ میں کافی بہتری آئی ہے اور بھارت کی کرکٹ تبدیل ہو گئی ہے۔ دھونی کے بطور کپتان آنے سے بھارت کے کرکٹ کا طریقہ بدلا ہے۔ آئی پی ایل سے بھی بھارت کو ٹیلنٹ ملا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا ذکا اشرف سے اپیل کی ہے کہ چیئرمین شپ کے دوران ایسے کام کریں کہ آپ کے بعد آپ کو یاد کیا جائے۔ گراس روٹ لیول پر کام کریں اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔