محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی شکایات، وزیراعلیٰ انتظامیہ پر برہم

10-09-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک دورے پر سروسز ہسپتال پہنچ گئے، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے پوچھا، مریضوں نے شکایات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ نہ ادویات فری مہیا کی جاتی ہیں اور  نہ ہی ہسپتال میں ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے۔ مریضوں کی شکایات پر نگران وزیراعلیٰ  ہسپتال انتظامیہ پر برہم ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جب تمام ادویات اور ٹیسٹ فری ہیں  تو پھر باہر سے کیوں ادویات منگوائی جاتی ہیں۔ سروسز ہسپتال میں واش رومز بند ہونے پر بھی  وزیراعلی نے انتظامیہ کی سرزنش کی  جس پر  وزیراعلی کو بتایا گیا کہ پروفیسر صاحب نے واش روم بند کردیا اور چابی ساتھ رکھی ہوئی ہے۔