گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2167 نئے مریض رپورٹ

10-09-2023

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2167 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل چار لاکھ 26 ہزار چار سو 20 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 25,825 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 80,992 رپورٹ ہوئے۔بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 335 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 18,660 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 131 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 34,764 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 193 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9577 مریض رپورٹ ہوئے۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔ آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔