تباہ کن زلزلہ، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں: نگران وزیراعظم
10-09-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے سے نقصان پر دکھ ہوا، مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کیساتھ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کیلئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ Deeply saddened by the devastating earthquake in Herat, Afghanistan. Our hearts go out to the affected communities. We stand in solidarity with the Afghans during this difficult time. I have instructed @NDMAPk to send maximum support to the affected.Afghanistan government has… — Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 9, 2023 انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور فیلڈہسپتال میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے،امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ آج بھجوائی جارہی ہیں۔