گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں ضلعی مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد

10-09-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں ضلعی مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا۔

مضمون نویسی کے موضوعات کا مرکزی خیال انسداد بدعنوانی اور کرپشن تھا۔ مقابلہ جات کا انعقاد ربیع الاول سیریز 2023 کا حصہ ہیں۔ مضمون نویسی محکمہ ہائر ایجوکیشن اور اینٹی کرپشن کی مشترکہ کاوش کا پہلا مقابلہ ہے۔ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر معین نے مقابلے کا افتتاح کیا۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں لاہور کے کالجز سے دس ٹیمز شامل ہیں۔ مقابلے کے ججز میں پروفیسر حماد نیازی، پروفیسر سٹیفن اور پروفیسر مسعود عالم شامل ہیں۔ ججز کا تعلق گورنمنٹ گریجویٹ کالج ریلوے روڈ، گورنمنٹ کالج باغبانپورہ اور ماڈل ٹاؤن سے ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن اور اینٹی کرپشن نے بہترین انتظامات پر کالج انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔