ریلوے سٹیشن: سیف سٹیز کی نشاندہی پر منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

10-09-2023

(لاہور نیوز) نولکھا پولیس نے سیف سٹیز سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر ریلوے سٹیشن چوک سے منشیات فروش کو دھر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ریلوے سٹیشن چوک کے قریب مشکوک شخص کو دیکھا، نولکھا پولیس کو فوراً مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس حوالے سے ایس پی شہزاد رفیق  کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ ملزم سے 01 کلو اور 120 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس پی شہزاد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ  منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں  کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔