لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش، کپڑوں و جوتوں کے نرخ آسمان پر جا پہنچے

10-09-2023

(لاہور نیوز)موسم انگڑائی لینے لگا اور لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لنڈا بازاروں میں پرانے کپڑوں اور جوتوں کے نرخ آسمان پر جاپہنچے۔

موسم  نے معمولی انگڑائی کیا لی بڑی تعداد میں شہری سردیوں کی شاپنگ کے لیے لنڈا بازار پہنچ گئے مگر لنڈا بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں نے خریداروں کے اوسان خطا کردیئے۔ 200والی لوکل شرٹ 600 سے 800 روپے میں بیچی جارہی ہے،500 والا پرانے جوتوں کا جوڑا اب 1000 روپے میں بھی نہیں مل رہا،  خریداربڑھتی   مہنگائی سے پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لنڈے بازار  کے  دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پیچھے سے مال مہنگا مل رہا ہے،لوگوں کو جوتے اور کپڑے مہنگے نہ فروخت کریں تو اور کیا کریں۔