ورلڈ کپ 2023، فخر زمان کو ایک بار پھر سے خود کو منوانے کا موقع ملنے کا امکان

10-08-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے انٹرویو میں کہا کہ سابق چیمپئنزسری لنکا کی ٹیم بھارت کی اِن کنڈیشنز میں آسان حریف نہیں ہوگے ،تاہم ہمیں انکی کمزوریوں سے واقف ہیں، آئی لینڈرز کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے نیدرلینڈز کے خلاف قابو پالیا تھا لیکن کمزور ٹیم کیخلاف یہ اچھی کارکردگی نہیں تھی۔ قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کیا تھا، گرین شرٹس کے ابتدائی تین کھلاڑی محض 38 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اوپنر فخر زمان محض 12 رنز بناسکے تھے۔