گلوبل فنڈ کے 280ملازمین پی ٹی بی کنٹرول پروگرام سے ریلیو، انتظامی امور متاثر

10-08-2023

(لاہور نیوز) گلوبل فنڈزکے 280 ملازمین پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام سے ریلیو ہونے سے انتظامی امور شدید متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامی امور متاثر ہونے سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹرڈ مریضوں کے لئے ادویات کی قلت  پیدا ہو گئی، سینٹرز بند ہونے کی وجہ سے  بھی مریضوں کو   مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پرائیویٹ مریض ٹی بی کی دوا لینے کے لیے میڈیکل سٹوروں پر در بدر ہو رہے ہیں۔   ٹی بی کی دوا  مائرین نایاب ہونے سے مریضوں میں اضطراب پایا جارہا  ہے، مریضوں نے محکمہ صحت سے  دوا  کی دستیابی   کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب  نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ  پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام بند نہیں کیا جارہا،  پروگرام کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی،  کوئی ملازم نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔