اٹلی کی ایئر لائن کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے میں اظہار دلچسپی

10-08-2023

(لاہور نیوز)اٹلی کی ایئر لائنز نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیوس ایئر لائنز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے جس میں نیوس ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن پاکستان میں شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹلی کی ایئر لائنز نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، نیوس ایئر لائنز پہلے مرحلے میں لاہور کے لیے ہفتہ وار پرواز شروع کرے گی۔