پنجاب حکومت نے تین سیکرٹریز کے تقرروتبادلے کردیئے

10-08-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے تین سیکرٹریز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق نادر چٹھہ کو سیکرٹری زراعت پنجاب تعینات کیا گیا ہے،مظفر خان  کوسیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی پنجاب لگا دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے راشد کمال الرحمان کو سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کردیا۔