آئی پی پی کے جلسوں کا شیڈول تبدیل، پہلا پاور شو 28 اکتوبر کو ہو گا

10-08-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے جلسوں کے شیڈول میں تبدیلی کردی، آئی پی پی کا پہلا پاور شو 13 کے بجائے 28 اکتوبر کو خانیوال میں ہو گا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے  مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے جلسوں کی ترتیب میں قیادت کی مصروفیات اور نئی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے جزوی رد و بدل کیا گیا ہے،نئی ترتیب کے مطابق آئی پی پی اپنا پہلا پاور شو 28 اکتوبر کو خانیوال میں کرے گی، جھنگ پاور شو کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا ہےکہ آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کسی بھی صورت تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے، تاہم یہ عوامی رابطے اور جلسے سینئر قیادت کی سربراہی میں ہی کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا پہلا سیاسی پاور شو 13 اکتوبر کو جھنگ میں کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔