ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا ایک روز آرام کے بھرپور بعد پریکٹس سیشن

10-08-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کا حیدر آباد میں پریکٹس سیشن ہوا۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک روز آرام کے بعد آج بھرپور پریکٹس کی، پلیئرز نے کوچ اور سٹاف کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم نے جمعہ کو نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد ہفتے کے روز آرام کیا، پاکستانی ٹیم لیگ راؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل پیر کو دوبارہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنےدوسرے میچ میں منگل کو سری لنکاسے مقابلہ کرے گی۔