وزیراعظم بنی تو سب سے پہلے فنڈز عوام میں تقسیم کروں گی: نوشین شاہ

10-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم بنی تو سارے فنڈز نکال کر پہلے غریبوں میں تقسیم کروں گی۔

حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت پاکستان کے معاشی حالات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو تین روز کے لیے وزیراعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلے آپ کیا کریں گی؟  جس پر اداکارہ نے کہا کہ  پاکستان میں جتنی غربت کا راج ہے میں سب سے پہلے فنڈز سے سارے پیسے نکال کر غریبوں میں تقسیم کردونگی۔ نوشین کے اس جواب کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر ان کے مداح عوام سے ہمدردی پر ان کی خوب تعریف کررہے ہیں۔