ڈینگی کے وار، مزید 52 شہری بیمار

10-08-2023

(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 52نئے مریض سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی مچھر بدستور بے قابو ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  لاہور میں ڈینگی  کے  52 مریض رپورٹ  ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں 143  نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 5ہزار 469 کنفرم مریض  سامنے آ چکے  ہیں جبکہ لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی  تعداد2ہزار 130 ہو چکی ہے ۔ سیکرٹری  صحت پنجاب علی جان نے بتایا ہے کہ  راولپنڈی میں 47، ملتان میں 10،گوجرانوالہ  میں11 اورفیصل آباد میں ڈینگی کے 10مریض رپورٹ ہوئے، شیخوپورہ میں 3 ،قصور 2،گجرات، چکوال، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں ایک ایک مریض سامنے آیا۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 118 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 36 مریض  داخل ہیں، شہری ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔