نوازشریف 21اکتوبر کوضرور تشریف لارہے ہیں،عظمیٰ بخاری

10-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو ضرور پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا وسیع تجربہ ہے، قائد مسلم لیگ ن کو جب جب اقتدار سے نکالا گیا تو کہا گیا انکی سیاست ختم ہوگئی مگر وہ ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ایک جماعت نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا،50لاکھ گھروں کے خواب دکھانے کے بعد لوگوں کو لنگرخانے دیئے گئے، 2017 میں پاکستان کو 24بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کی بات ہورہی تھی، 2013 میں لوڈشیڈنگ جیسے بڑے جن کو بوتل میں بند کیا گیا،ہمارے دور میں سی پیک جیسا بڑا پراجیکٹ پاکستان میں شروع کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  2017 میں دراصل نوازشریف کے ساتھ نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ نوازشریف واپس نہیں آرہے، نوازشریف 21اکتوبر کوضرور تشریف لارہے ہیں۔