تابش ہاشمی سے پروگرام میں شرکت کیلئے کس شخصیت نے 1 کروڑ روپے مانگے؟

10-08-2023

(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مہمان نے ان کے پروگرام میں آنے کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا تھا۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں اداکار احمد بٹ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی جہاں انہوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا تاہم تابش ہاشمی نے اتنے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرنے والی شخصیت کا نام نہیں بتایا۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ کچھ مہمان شو میں آنے کیلئے ڈالرز میں تقاضا کرتے ہیں جبکہ ایک شخصیت نے پروگرام میں شرکت کیلئے 1 کروڑ روپے مانگے تھے۔  انہوں نے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کے حوالے سے مزید بتایا کہ کئی مہمان شو شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے بھی منع کردیتے ہیں اور میرا شو بغیر کسی ریہرسل کے ہوتا ہے۔