صاحبزادہ سلطان محمدعلی ایشین ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کےسربراہ منتخب

10-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ایکویسٹرین فیڈریشن کےصدر صاحبزادہ سلطان محمدعلی ایشین ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کےسربراہ منتخب ہوگئے۔

 صاحبزادہ سلطان محمدعلی کےحق میں تمام ممبر24ممالک نےووٹ دیا۔ ایشین فیڈریشن کی سربراہی ملنےکے بعد ایشیا میں نیزہ بازی کےفروغ کیلیےاہم ترین فیصلوں کااختیارسلطان محمدعلی کوحاصل ہوگیا۔  الیکشن چین میں ایشین ایکویسٹرین فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمزکےبعد منعقد ہوئے ۔ ایشین ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کےارکان میں پاکستان، چین، جاپان، ساؤتھ کوریا، ایران ، انڈیا، قطر اور یواےای سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔